• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ؛سروس چارجز بڑھا دئیے‘ اطلاق صوبے بھر میں ہوگا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پنجاب لینڈ ریکارڈاتھارٹی نے2025-26کے مالی سال کیلئے اپنے سروس چارجزبڑھاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اطلاق پنجاب بھر پر ہوگا۔ اب جائیداد کی فرد، انتقال، گرداوری کی کاپی بزریعہ ایکسپریس سروس کے نرخ35سو روپے ہوں گے۔ کاپی ریکارڈ برائے فرد،انتقال،گرداوری بغیر ایکسپریس سروس8سو روپے ہوں گے۔ رجسٹری کی کاپی کی فیس13سو روپے ہوگی۔ تصدیق شدہ کاپی فرد، انتقال اور رجسٹری برائےبنک یا دیگرایجنسیاں فیس نوسو روپے اور چھ سو روپے ہوگی۔انتقال وصولی بزریعہ ایکسپریس سروس فیس نو ہزار سات سو روپے،انتقال بزریعہ بنک گیارہ سو روپے،بغیر بنک اور ایکسپریس سروس گیارہ سو روپے ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید