کراچی(اسٹاف رپورٹر)اداکارہ حمیر اصغرکی موت سے متعلق تفتیش کے لئے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل آفسران نے اپنی تفتیش کے دوران یہ بات اخذ کی ہے کہ متوفیہ کی جس وقت موت واقع ہوئی وہ مالی بحران کا شکار تھی ،تفتیشی حکام نے ادکارہ کے فلیٹ سے ملنے والے تین موبائل فونز اور ٹیبلٹ کو قبضے میں لیکر اس سے حاصل ہونے والے مواد کا جائزہ لیا ،تحقیقاتی آفسران کا کہنا ہےکہ حمیرا اصغر کا فون آخری بار 7اکتوبر کو شام 5 بجے تک استعمال ہوا، انہوں نے 7اکتوبر 2024ء کو 14افراد سے رابطہ کیا اور اس کے دوران اداکارہ کا کسی سے رابطہ نہیں ہوا ہے اس سے یہ بات اخذ کی جاسکتی ہے کہ اداکارہ کی 7اکتوبر کو موت واقع ہوئی،اداکارہ کے فلیٹ سے 3موبائل فونز، ٹیبلیٹ، ڈائری اور ڈاکیومینٹس ملے ہیں، حمیرا اصغر کے نام پر 3سمز تھیں، تینوں سمز فون میں لگی ہوئی تھیں۔