• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ترقیاتی منصوبوں میں تنازعات حل کیلئے قانون متعارف کروائیگی، احسن اقبال

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے منگل کے روز بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں تنازعات حل کیلئے قانون متعارف کروائیگی،سرمایہ کاروں کے ہر جائز مطالبے کو پورا کیا جائے گا ۔ایسوسی ایشن آف کنسلٹنگ انجینئرز پاکستان کی جانب سے منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ ترقیاتی سمت پائیدار ترقی، ماحول دوست اقدامات اور کم لاگت حل پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’اُڑان پاکستان‘‘ پروگرام میں عوامی و نجی شراکت داری کو فروغ دیا گیا ہے،لیکن حکومت کے مساوی مواقع اور شفافیت کے بغیر یہ حقیقی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔
اہم خبریں سے مزید