• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA؛ گریڈ 18 کے افسران کی کمی؟ متعدد افسران کو اضافی ذمہ داریاں تفویض

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی تحقیقاتی ادارے میں گریڈ 18کے افسران کی شدید کمی پیدا ہو گئی ، 13افسران کے تبادلوں اور اضافی ذمہ داریوں کا نوٹیفکیشن جاری ، دلچسپ بات یہ ہے کہ متعدد افسران کو اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل حسن جہانگیر اسلام آباد کو ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا، ڈی ڈی اینٹی منی لانڈرنگ اسلام آباد زون محمد عابد حسین کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاء کا اضافی چارج، ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل لاہور سکندر حیات خان کو ڈی ڈی لاء لاہور کا اضافی چارج، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن گوجرانولہ زون محمد وسیم ڈار کو ڈپٹی ڈائریکٹر آنٹی منی لانڈرنگ کا اضافی چارج ،ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزٹ سرکل سرگودھا احسن علی ہانی باجوہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاء فیصل آباد زون ،ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزٹ سرکل مردان محمد ریاض کو پشاور زون سے تبدیل کر کے گوجرانولہ زون میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزٹ سرکل تعینات کر دیا گیا ہے اوراے ڈی محمد بلال کو کمپوزیٹ سرکل پشاور زون کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید