اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) این ڈی ایم اے نے اگلے 2سے 3دنوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث شہروں میں سیلابی صورتحال جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا ۔ راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں آندھی، طوفان اور شدید بارش کا امکان، پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال، اوکاڑہ، جھنگ، بہاولنگر، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں آندھی اور طوفان سمیت شدید بارش کا امکان ہے۔