• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت بغضِ مہاجر میں اندھی ہوچکی ہے،آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے سہیون ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 38 ملازمین کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعیناتی کو متعصبانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بغضِ مہاجر میں اتنی اندھی ہوچکی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا رہی ہے۔

سپریم کورٹ حکم دے چکی ہے کہ کسی ادارے کا ملازم کسی دوسرے ادارے میں تعینات نہیں کیا جاسکتا، جب KMC کا ملازم KDA میں تعینات نہیں ہوسکتا تو کسی دوسرے شہر کے ترقیاتی ادارے کا ملازم کس طرح SBCAمیں تعینات ہوسکتا ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ لیاری میں بلڈنگ گرنے پر بعد 7مہاجر افسران فوری گرفتار کرلئے گئے جبکہ دو غیر مہاجر اب تک آزاد ہیں، صاف نظر آرہا ہے کہ انکو سندھ حکومت کا تحفظ حاصل ہے، اسے میں تعصب نہ کہوں تو کیا کہوں۔

اہم خبریں سے مزید