• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی عمارت کی دوسری منزل پر اے سی پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، عمارت میں دھواں پھیل گیا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی جو کہ فنانس ڈویژن میں میٹنگ میں شریک تھے وہ بھی موقع پر پہنچ گئے ، وزارت کے حکام کے مطابق آگ منگل کے روز دن پونے ایک بجے لگی اور یہ آگ ایچ وی اے سی یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، فائربریگیڈ کے عملہ نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ، اس دوران عمارت کو ملازمین سے خالی کروا لیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید