اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے روز 6 کمرشل پلاٹس17ارب14کروڑ روپے میں بل گئے،بلیو ایریا کے3اور سیکٹر آئی14مرکز کے 3 کمرشل پلاٹس فروخت ،پلاٹس اور دکانوں کی نیلامی آج بھی ہوگی،چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نیلامی کا عمل انتہائی شفاف ، صرف آج کے دن تینتیس فیصد ریزرو ویلیو سے قیمت اوپر گئی ، بلیو ایریا کے 3اور سیکٹر آئی 14مرکز کے 3کمرشل پلاٹس فروخت ،پلاٹس اور دکانوں کی نیلامی آج بھی ہوگی ، چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکا کہنا ہے کہ نیلامی کا عمل انتہائی شفاف رہا ، صرف آج کے دن تینتیس فیصد ریزرو ویلیو سے قیمت اوپر گئی ۔ بلیو ایریا (8-G) کا پلاٹ نمبر 13 تقریباً 7ارب24 کروڑوپے ،بلیو ایریا (8-G) کا پلاٹ نمبر 14 تقریباً 4 ارب16 کروڑ روپے جبکہ بلیو ایریا (8-G) کا پلاٹ نمبر 12تقریباً 3ارب60 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔