کراچی ( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، سینئر صحافی و سماجی رہنما ریحام خان نے اپنی نئی سیاسی جماعت پاکستان ریپبلک پارٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تحریک شروع کرنے جا ر ہے ہیں جو ایوان میں عوامی نمائندگی کریگی،ملک کو متبادل نوجوان سیاسی قوت فراہم کرینگے،میں ڈپلومیسی کی قائل ہوں، میں نے آج تک گیٹ نمبر 4 دیکھا نہیں، نہ اس کی پیداوار ہوں،جب بھی کسی سے بات ہوئی توڈائریکٹ ہوئی ۔منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں انہوںنے میں دوسروں کی طرح کبھی کہیں چھپ کر یا برقعہ پہن کر نہیں گئی، نہ ایسی سیاست پر یقین رکھتی ہوں، کراچی پریس کلب کو میں نے زبان دی تھی کسی بھی سیاسی اقدام کا آغاز یہاں سے کرونگی۔ میرے برے حالات میں کراچی پریس کلب میرے ساتھ تھا۔