• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری برادری کے ٹیکس قوانین کے مسائل کے حل کیلئےکمیٹی تشکیل

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر)  کاروباری برادری کے ٹیکس قوانین کے مسائل کے حل کیلئےکمیٹی تشکیل، حکومت نے کاروباری برادری کے ٹیکس سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی صنعت وپیداوار ہارون اختر خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی30روز میں درپیش مسائل پر تفصیلی مشاورت کے بعد متفقہ اور قابل عمل حل وزیراعظم اور کابینہ کو پیش کرے گی ،لاہور ، کراچی سمیت  بعض چیمبر  کےصدور کا مذکورہ ٹیکس قوانین موخر نہ کرنے پر اختلاف ، 19جولائی کو ہڑتال کا فیصلہ، کمیٹی میں وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور بزنس کمیونٹی اور چیمبرز کی نامزد کردہ نمائندہ شخصیات شامل ہوں گی،تاہم ٹیکس قوانین کی متنازع شقوں کو ایک ماہ کیلئے موخر نہ کرنے پر ملک کے بعض چیمبر آف کامرس نے اختلاف کیا اور لاہور چیمبر آف کامرس سمیت ملک کےکاروباری برادری کے ایک گروپ نے متنازع ٹیکس قوانین ایک ماہ کےلیے موخر نہ کرنے پر 19جولائی ہفتہ کے روز ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ،لاہور چیمبرآف کامرس کےصدر میاں ابوذر ارشاد نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے فیصلے کو نہیں مانتے کیونکہ حکومت نے کمیٹی تشکیل دے کر لولی پاپ دیا ، اس کےلیے کراچی چیمبر آف کامرس ، کوئٹہ چیمبر ، سرحد چیمبر ، ملتان ، فیصل آباد ، سرگودھا ، سیالکوٹ ، چنیوٹ سمیت دیگر چیمبرآف کامرس نے 19جولائی کو ہڑتال کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید