• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDA آکشن ناکام ،بائیکاٹ کامیاب رہا،سردار طاہر محمودصدر اسٹیٹ ایجنٹس

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود نے سی ڈی اے آکشن کے بائیکاٹ کو مکمل کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز سی ڈی اے کی جانب سے منعقدہ آکشن میں بلیو ایریا کا وہ پلاٹ نمبر 12، جو گزشتہ سال 34 لاکھ 50 ہزار روپے فی مربع گز میں فروخت ہوا تھا، ٹوکن کینسل ہونے کے بعد دوبارہ نیلامی میں آیا اور صرف 27 لاکھ 10 ہزار روپے فی مربع گز میں فروخت کرنا پڑا ۔ جو آکشن کی ناکامی اور مارکیٹ کے ردعمل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے سی ڈی اے حکام نےکہا ہے کہ ایسو سی ایشن کی بائیکاٹ کی اپیل کو بزنس کمیونٹی نے مسترد کردیا اور نیلامی تاریخی اور کامیاب رہی ۔
اہم خبریں سے مزید