• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میو ہسپتال میں آرتھوآپٹسٹس ڈے پرتقریب، آگاہی واک کا بھی اہتمام

لاہور(جنرل رپورٹر)کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میو ہسپتال نے آنکھوں کی دیکھ بھال میں آرتھوآپٹسٹس کے کردار بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے ورلڈ آرتھوآپٹسٹس ڈے کے موقع پرتقریب اورواک کااہتمام کیا،مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ آرتھوآپٹسٹس آنکھوں کی دیکھ بھال کے نان سرجیکل طریقوں کے استعمال سے بینائی کو بحال کرنے اور بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سست نظری، اسٹرابسمس اور دیگر بصری مسائل کے علاج میں ان کی مہارت ناقابلِ فراموش ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کہاکہ آرتھوپٹکس مخصوص ورزشوں اور تھراپیز کے ذریعے بصری خرابیوں کی تشخیص اور علاج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔آرتھوآپٹسٹ عائشہ سرفراز نے آرتھوآپٹسٹس بینائی بہتر بنا کر لوگوں کی زندگیاں بدل دیتے ہیں ۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر نقی، ، پروفیسر ڈاکٹر حامد ہارون، ، ڈاکٹر احتشام الحق، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری، ، پروفیسر ڈاکٹر رضا علی شاہ، آفتھلمالوجسٹس اوردیگرشامل تھے۔
لاہور سے مزید