• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی 52 میں عوام نے28اور10مئی والوں کوووٹ دیا،ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر ، جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے عوام نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی والوں کو سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں مسترد کرکے 28 مئی اور 10 مئی والوں کو ووٹ دیا اور سیالکوٹ کے عوام کا ن لیگ کے حق میں ووٹ ان کے حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ کامیابی نواز شریف کی بیمثال قیادت، مریم نواز کی پنجاب کی ترقی کیلیے محنت کا ثمر ہے۔رہنماؤں نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر قائد نواز شریف،وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
لاہور سے مزید