لاہور(جنرل رپورٹر)آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر نے سنٹرل پولیس آفس ریلویز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کوئٹہ اور سکھر ڈویژن کے دو اہلکاروں کو کیش انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ کوئٹہ ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل جاوید اقبال کو حبیب ریلویز پولیس لائنز کوئٹہ کی بہتر طریقے سے مرمت جس میں بیرکس و میس اپگریڈیشن، سیکیورٹی مورچہ جات سمیت مین گیٹ کی تعمیر، ٹیوب ویل و الیکٹرک واٹر کولرکی تنصیب، واش رومز کی مرمت شامل ہیں اور لائنزمیں روزمرہ کا ضروری سامان فراہم کرنے پر ایک لاکھ روپے کیش اور تعریفی سند کلاس ون سے نوازا گیا ۔