• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو نوشی سے ہرسال 80 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، پروفیسرالفرید ظفر

لاہور(جنرل رپورٹر)سوسائٹی آف گائنالوجی آنکولوجی(SOGO) پاکستان کے صدر پروفیسر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی خواتین کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے ، تمباکو نوشی کی عادی حاملہ ماں کے بچے کی سانس کی قوت کم ہونے کے علاوہ انفیکشن پیدا ہونے کا امکان بھی ہوتا ہے۔انہوں نے ملک بھر کی گائنا کالوجسٹس سے اپیل کی کہ وہ خواتین مریضوں کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ سگریٹ نوشی سے صحت پر پڑنے والے نقصانات کے بارے میں بھی شعور اجاگر کریں۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی سے ہر سال تقریباً 80 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
لاہور سے مزید