• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری ایل سی بی کا رنگ روڈ مال مویشی منڈی کا دورہ

پشاور (وقائع نگار) عیدالاضحی کے موقع پر سیکرٹری بلدیات خیبر پختونخوا شاہد سہیل ʼسیکرٹری ایل سی بی وحید الرحمانʼ ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور سید وقاص علی شاہ ʼڈائریکٹر ایسٹ عتیق الرحمان ʼ ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ذی الحجہ الیاس کے ہمراہ رنگ روڈ پر واقع مال مویشی منڈی کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے حکومت کی طرف سے دئیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا صفائی ʼ پانی اور جانوروں کیلئے لگائے گئے سائبان اور دیگر لوازمات چیک کئے اس دوران انہوں نے جانوروں کے لیے پانی کا انتظا مات بھی چیک کئے جبکہ پانی کم دستیابی پر اہلکاروں کی سرزنش کی اور پانی کو زیادہ سے زیادہ رکھنے ہدایت کیں انہوں نے جگہ پر روشنی، پانی کی دستیابی اور مجموعی طور پر صفائی کو بہتر بنانے پر بھی زور دیااو ر ہدایت کی اور کہاکہ مویشی میں جانوروں کی خرید فروخت کے وقت حکومت کی طرف سے مقرر کی گئی ٹیکس فیس لی جائے اور زیادہ ٹیکس نہ لیاجائے۔
پشاور سے مزید