لاہور(خصوصی رپورٹر)صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے انتخابی حلقے این اے 117 میں کارکنوں کی جانب سے پارٹی سیکریٹریٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ سابق وزیر و کوآرڈینیٹر حلقہ اور استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے پارٹی آفس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ان کے ہمراہ صوبائی نائب صدر میاں جنید ذوالفقار، صدر راوی ٹاؤن ملک احمد حسن،جنرل سیکرٹری چودھری امجد رفیق بھی شریک ہوئے۔