لاہور(خبرنگار)تحفظ ناموس رسالت محاذکے زیر اہتمام ہونیوالی استحکام پاکستان کانفرنس میں آپریشن”بنیان المرصوص“ کے ذریعے پاکستان کے بد ترین اور دیرینہ دشمن ہندوستان کو ذلت آمیز شکست سے دو چار کرنے پر ایک مرتبہ پھر ریاست پاکستان، افواج پاکستان اور پاکستان کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ایران، امریکہ کو جنگ سے دور رکھنے کیلئے پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان، وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی اس سلسلہ میں کاوشیں قابل قدر ہیں۔ اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند ہوا اور اقوام عالم میں پاکستان کی قدر و منزلت بڑھی ہے اس پر ہم ان تمام احباب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔استحکام پاکستان کانفرنس سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی،صدر محاذ پیررضائے مصطفی نقشبندی ،سربراہی سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی، پیرلخت حسین،مفتی محمدعمران حنفی،پیر حفیظ اظہر،قاضی عبدالغفار، پیرعثمان نوری،ڈاکٹر حسیب قادری،مولانا محمدعلی نقشبندی، مولانا اعظم علی نعیمی ودیگرمقررین نے خطاب کیا۔