لاہور (خصوصی رپورٹر )پنجاب کے سابق گورنر اورسرورفاؤنڈیشن کے چیئرمین چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ صلہ رحمی میں اللہ عزو جل کی رضاکارازپنہاں ہے۔قدرت کے قرب کاراستہ انسانوں کی خدمت سے ہوکرجاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ تجارت کیلئے انسانیت کی خدمت سے بہتر کوئی اقدام نہیں ہوسکتا جودوسروں کیلئے آسانیاں پیداکرتے ہیں ان کی اپنی زندگی بھی سہل ہوجاتی ہے۔ وہ اپنے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔