• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر صفائی مہم جاری رہی

پشاور(این این آئی)صوبائی حکومت کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر صفائی مہم جاری رہا۔ اسی سلسلے میں ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے پشاور میں کارروائیاں کی گئیں جس میں 3563 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔عید کے پہلے روز 707چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے تقریباً پانچ ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔عملہ گلی محلوں سے آلائشیں اور باقیات اٹھاکر کلیکشن پوائنٹس منتقل کر رہا ہے ۔آلائشیں ڈمپنگ سائٹ میں گڑھے میں تلف کی جارہی ہیںاور کلیکشن پوائنٹس پر سپرے کر کے چونا ڈالا جارہا ہے ۔ہر زون کی سطح پرٹیمیںصفائی کی نگرانی کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ پینے کے پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام گلی محلوں، سڑکوں، ندی نالیوں اور نہروں میں آلائشیں پھینکنے سے گریز کریں ۔آلائشیں تھیلوں میں ڈال کر گھر کے سامنے رکھیں جہاں سے عملہ انہیں اٹھاکر مناسب طریقے سے تلف کرے گا۔
پشاور سے مزید