• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ڈیڈاک کا کوہاٹ میں قائم کردہ عارضی کولیکشن پوائنٹس کا دورہ

پشاور (اے پی پی)عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم ایز کوہاٹ پوری طرح متحرک رہیں۔چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی شفیع جان ایم پی اے نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ حامد اقبال اور ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز و قائم مقام سی ای او محمد سعد قریشی و دیگر افسران کے ہمراہ کوہاٹ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی جانب سے قائم کردہ عارضی کولیکشن پوائنٹس کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ چیئرمین ڈیڈاک کو بتایا گیا کہ جانوروں کی آلائشوں اور کچرے کو اٹھا کر کولیکشن پوائنٹس کو کلیئر کر رہے ہیں۔ ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی جانب سے 253 کولیکشن پوائنٹس اور 22 ٹرانسفرز پوائنٹس مختص کئے گئے ہیں اور 378 ورکرز ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ ایم پی اے شفیع جان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ صفائی پلان پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے، لوگوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے، شدید گرمی میں بھی صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے پر محکمے کے عملے کا جذبہ قابلِ تعریف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی اور شہریوں کی سہولتوں کیلئے حکومتی مشینری کی بھی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔ چیئرمین ڈیڈاک نے واضح پیغام دیا کہ کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ اچھا کام کرنے والوں کی ضرور حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
پشاور سے مزید