• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحی کے موقع پر حیات آباد کی صفائی بہتررہی، عمران سالارزئی

پشاور(وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے عید الضحی کے موقع پر حیات آباد کی صفائی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اے عملے نے اپنی عید قربان کرکے جس طرح تین دن مسلسل صفائی کی وہ اپنی مثال آپ ہے انہوں نے کہ ھم اس پورے صفائی مہم میں عوام،بلدیاتی نمائندوں ڈی جی پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، چیف انجینئر آشرف قادر ڈی،ڈی سینی ٹیشن ثناء اللہ، آصغر خان کے مشکور و ممنون ہے جن کی وجہ سے یہ تین دنوں کا صفائی آپریشن کامیاب رہا،انہوں نے کہا کہ ھم بلدیاتی نمائندے صفائی مہم میں حصہ لینے والوں کےلئے ھم ڈی جی پی ڈی اے سے درخواست کرینگے کہ ان کو توصیفی سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ بونس دے کر ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
پشاور سے مزید