• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت تھیلیسیمیا سنٹر پشاور میں زیر علاج بچوں میں عیدی، گفٹس تقسیم

پشاور(وقائع نگار)پیدائشی طور پر خون کی کمی کی وجہ سے تھیلی سیمیاء جیسی موذی مرض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجہ کیلئے الخدمت ہسپتال نشتر آباد پشاور کے ساتھ رجسٹرڈ بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی عیدگفٹس اورقربانی کا گوشت فراہم کردیا گیااس سلسلے میں عید کے دوسرے روز الخدمت تھیسیمیاء سنٹر نشترآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدرخالدوقاص کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر محمد ریاض خان مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ڈاکٹر نوید شریف، الخدمت کے صوبائی میڈیا منیجرنورالواحدجدون،الخدمت تھیلی سیمیاء کوآرڈینیٹرنثار علی سمیت بچوں کے والدین اور صحافیوں نےشرکت کی۔الخدمت تھیلی سیمیاء سنٹر میں زیرعلاج بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کرنے کےموقع پر الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ الخدمت ہسپتال نشترآبادکے ساتھ تھیلی سیمیاء کے مرض میں مبتلا 700بچے رجسٹرڈ ہیں جنہیں بلڈ ٹرانسفیوژن کی سہولیات اور باقاعدگی کے ساتھ مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موذی مرض میں مبتلا بچوں کو زندگی کی خوشیاں فراہم کرنا الخدمت کی ترجیحات کا حصہ ہے۔
پشاور سے مزید