• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایم اے شاہ عالم میں صفائی آپریشن تیسرے روزبھی جاری رہا

پشاور(وقائع نگار) ٹی ایم اے شاہ عالم میں صفائی آپریشن تیسرے روزبھی جاری رہا، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایاگیا،100سے زائد اہلکاروں نے صفائی مہم میں حصہ لیاہے،تین روزکے دوران سینکڑوں ٹن آلائشیں اورفضلہ ٹھکانے لگایاگیاہے،صفائی مہم کے بارے میں ٹی ایم اوشاہ عالم قدیرنصیرنے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں،عیدالاضحی پرصفائی کی صورتحال کوبرقراررکھنے کی غرض سے چاردرجن کے قریب پرائیویٹ لیبرکی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں،کنٹرول روم میں شکایات کے فوری ازالے کے لیے عملہ ہمہ وقت موجود رہااورمختصروقت میں شکایات حل کی گئیں،عملہ صفائی مسلسل تیسرے روزبھی فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہا، عملہ نے گلی محلوں سے آلائشیں اور باقیات اٹھاکر کلیکشن پوائنٹس منتقل کیں،جہاں سے آلائشیں ڈمپنگ سائٹ منتقل کرکے گڑھے میں تلف کی گئی ہیں،کلیکشن پوائنٹس پر جراثیم کش سپرے کے ساتھ چونابھی ڈالا گیا، تاکہ تعفن اور بیماریوں سے بچا ؤممکن بنایا جا سکے،تمام عمل کی مانیٹرنگ ہر زون کی سطح پرکی جاتی رہی،انہوں نے کہاکہ صفائی کے عمل کومنتخب عوامی نمائندوں اورشہریوں کی جانب سے خوب سراہاگیاہے،عیدالاضحی کے بعدبھی صفائی کاعمل جاری رہے گا،ٹی ایم اے شاہ عالم کوصاف رکھنے میں عوام کاتعاون بھی انتہائی ناگزیزہے۔
پشاور سے مزید