• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ قصابوں کے زیادہ ریٹ کے باعث شہریوں نے خود جانور ذبح کئے

پشاور(وقائع نگار) پشاور میں رواں برس قصابوں کے انتہائی زیادہ ریٹ کے باعث زیادہ تر شہریوں نے خود قربانی کے جانورذبح کئے۔ شہر اور گرد و نواح میں قصابوں نے رواں برس بڑے اور چھوٹے جانوروں کے ذبح کرنے کے ریٹ انتہائی زیادہ رکھے جسکے باعث اکثر شہریوں نے خود ہی جانورذبح کئے جس میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعض شہریوں نے اہل خانہ کے ساتھ مل کر جانور ذبح کیا تاہم کئی نے دوست و احباب کی مدد حاصل کی ۔شہریوں کے مطابق امسال قصابوں کی جانب سے انتہائی زیادہ ریٹس رکھے گئے اسی لئے خود جانور ذبح کرنے پر مجبور ر۔موسمی قصاب بھی عید کے تین دن سرگرم رہے جنہوں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔
پشاور سے مزید