• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ریٹ کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کو ترجیح دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ریسٹورنٹس، کیٹررز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری نے ٹیکس ریٹ میں اضافے کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کو ترجیح دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان اعتماد سازی کا سبب بنے گا۔ بجٹ تجاویز دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025-26 میں ریکارڈ سطح پر ٹیکس وصولی ممکن بنانے کیلئے پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کافی نہیں۔ پورے ملک میں یکساں ٹیکس قانون لاگو ہونا چاہئے۔ ٹیکس سے متعلق تمام معلومات اور نوٹس اردو میں جاری کئے جائیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کےدفاتر میں ہیلپ کاؤنٹرز قائم کئے جائیں ۔
اسلام آباد سے مزید