• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناساپہ بالا‘ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آگئی

پشاور(جنگ نیوز)ناساپہ بالا میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آگئی۔ منتخب ممبران اور انتظامیہ نے چپ کا روزہ رکھ لیا۔عید کے تین ایام میں بدترین لوڈ شیڈنگ سے بچوں ‘بزرگوں اور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دا باچایانوں ناساپہ کے مکینوں نے منتخب ممبران اسمبلی سے بجلی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے قربانی متاثر خراب ہونے لگا ہے ۔بجلی کی آنکھ مچولی نے زند گی اجیرن کر دی ہےعید کے ایام میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں تک بجلی بند کرکے ہمیں اذیت میں مبتلا کیا گیا۔
پشاور سے مزید