• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانہ کھیتوں میں کرکٹ میچ تنازعہ پر فائرنگ‘30سالہ شہری قتل

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے انقلاب میں 30سالہ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ خزانہ میں کھیتوں میں کرکٹ میچ کے تنازعہ پر فائرنگ نے ایک دوسرے پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تھانہ انقلاب پولیس کو اولس خان ولد شریف گل ساکن غریب آباد سوڑیزئی نے بتایاکہ 30سالہ بلال اس کا بیٹا تھا ، وہ کھیتوں کی چوکیداری کرتا تھااورگزشتہ رات بھی کھیتوں کی چوکیداری کے بعد رات کے وقت موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھاکہ موسیٰ زئی نزد جانے کورونہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے اسے نشانہ بنایا،پولیس کے مطابق مقتول کو متعدد گولی ماری گئی ہیں جو ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ادھر تھانہ خزانہ پولیس کے اے ایس آئی صدیق اللہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق ثناب گل گڑھی پوردل کے کھیتوں میں کرکٹ میچ پر کھیتوں کو نقصان پہنچنے پر فریقین ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوئے اور فائرنگ کررہے تھے جس سے جانی نقصان کا اندیشہ تھا، اطلاع پر ابابیل سکواڈ ودیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے تھے تاہم فائرنگ کرنے والے افرادقریبی آبادی میں روپوش ہوگئے ،پولیس نے بتایاکہ فریقین سے فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ملزمان روید گل، کامرنا، مہتاب، ثناءاللہ ا ور کلیم اللہ سے ہوئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں خالی خول برآمد کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
پشاور سے مزید