• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے سائیکالوجیکل فرسٹ ایڈ کی تربیت دی جائے، ڈاکٹر خالد مفتی

پشاور ( لیڈی رپورٹر )عبادت ہسپتال پشاور میں ہورازئن این جی کی جانب سے سائیکالوجیکل فرسٹ ایڈ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات، خصوصاً خواتین، کو نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا تھا، جو ذہنی دباؤ اور سماجی پابندیوں کے باعث علاج تک رسائی سے محروم رہتی ہیں۔ ورکشاپ میں مدارس اور اسکولوں کے اساتذہ، نوجوانوں، خواتین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی، ہورائزن این جی او کے چیئرمین اور معروف ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی نے اس موقع پر کہا کہ باجوڑ اور بونیر جیسے علاقوں میں ذہنی صحت پر خاموشی ایک سنگین بحران کی صورت اختیار کر چکی ہے، جسے توڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق مقامی سطح پر کمیونٹی رہنماؤں اور خواتین کو سائیکالوجیکل فرسٹ ایڈ کی تربیت دے کر نہ صرف فوری مدد ممکن بنائی جا سکتی ہے بلکہ ایک مضبوط اور باخبر معاشرے کی بنیاد بھی رکھیجا سکتی ہے پروفیسر ڈاکٹر علی احسان مفتی نے عملی مثالوں کے ذریعے شرکاء کو متاثرہ افراد کی فوری مدد، ذہنی استحکام اور ہمدردانہ رویے کی تربیت دی۔ سوال و جواب کے خصوصی سیشن میں شرکاء نے اپنے علاقوں کے مخصوص مسائل پر رہنمائی حاصل کی۔
پشاور سے مزید