• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضم شدہ اضلاع کے صحافیوں کیلئے آرٹی آئی سے متعلق تربیتی ورکشاپ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا انفارمیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن سید سعادت جہاں نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کا قانون (آر ٹی آئی) صحافیوں کو تصدیق شدہ معلومات اور سرکاری ڈیٹا تک رسائی کا اختیار دیتا ہے، اس کا استعمال ثبوت پر مبنی رپورٹنگ کو یقینی بناتا ہے جس سے نہ صرف صحافیوں کی ساکھ میں اضافہ ہوتا ہے، بلکہ تنازعات سے متعلق گمراہ کن خبروں کا بھی راستہ روکا جاسکتا ہے۔ وہ یو آر ڈی او اور فافن کے زیر اہتمام ’’ضلعی صحافیوں کیلئے تنازعات کی رپورٹنگ ‘‘کے عوان سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ ورکشاپ میں ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافی شریک ہوئے۔ سید سعادت جہاں نے معلومات تک رسائی کے قانون (آر ٹی آئی) کے دائرہ کار، درخواستیں داخل کرنے کا طریقہ ، استثنیٰ اور شکایات پر تفصیلی لیکچر دیااور کہا کہ صحافی حقائق کی تصدیق، سرکاری ریکارڈ تک رسائی اور تنازعات کی رپورٹنگ کے دوران غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کیلئے آر ٹی آئی کا استعمال کر کے حقائق پر مبنی اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کر سکتے ہیں۔ورکشاپ کے شرکاء کو آر ٹی آئی فارم بھی فراہم کئے گئےاور ان پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے متعلقہ دائرہ کار میں اس قانون کی آگاہی کیلئے آر ٹی آئی سفیر کا کردار ادا کریں۔
پشاور سے مزید