پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد میں 28 دسمبر سے شروع ہونے والی 53ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئے خیبر پختونخوا کے ٹرائلز 22 دسمبر کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میںہوں گے جس کی نگرانی مشرف آفریدی، جعفر شاہ، عابد آفریدی ، اسد اقبال ، زعفران آفریدی اور سیف الااسلام کریں گے۔ منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ٹرائلز شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر منعقد کیے جائیں گے۔