• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بےہنگم ٹریفک اور بدانتظامی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

پشاور (لیڈی پوٹر )پشاور کے مختلف علاقوں اور شاہراؤں میں بے ہنگم ٹریفک اور بدانتظامی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ جس کی اہم وجوہات میں تجاوزات سڑکوں کا کشادہ نہ کیا جانا اور گاڑیوں کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے بھی عدم توجہی اس کی اہم وجہ ہے جس کے باعث اہم تجارتی جگہوں اور شاہراؤں میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جبکہ ٹریفک اہلکاروں کی عدم موجودگی یا غفلت کے باعث صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔شہریوں کے مطابق رش کے اوقات میں سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں، جس سے دفاتر، تعلیمی اداروں اور بازاروں کا سفر شدید متاثر ہوتا ہے۔ ٹریفک جام کے باعث ایندھن کا ضیاع اور آلودگی میں اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔عوامی حلقوں کے مطابق متعلقہ انتظامیہ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے کوئی مؤثر حکمت عملی پیش نہ کر سکی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے اور قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
پشاور سے مزید