• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کینسر مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی

پشاور(جنگ نیوز)فرنیٹئرپرنٹنگ پریس اینڈ پبلکیشن کے جنرل سیکرٹری مرادعلی خان نے پشاورکے سرکاری ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کینسرکے مریضوں کے لئے دی جانے والی ادویات کی بندش پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی سمیت صوبائی وزیرصحت خلیق الرحمان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاورمیں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے بلڈ کینسرکے مریضوں کو دی جانے والی ادویات بندکردی گئی ہیں جبکہ پہلے ادویات ایک ماہ کے بعد یا اس سے کم عرصہ میں دی جاتی تھیں مگراب دوماہ کاٹائم دے کر خطرناک بیماری میں مبتلامریضوں کو ٹرخایاجارہا ہے جوکہ غریب مریضوں کی جانوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نوٹس لے کرادویات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پشاور سے مزید