• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ایل میں نام پر ڈالنے کیخلاف رٹ،شہری کو بیرون ملک جانیکی اجازت

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے چارسدہ کے رہائشی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے رٹ منظور کرلی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سید ارشدعلی نے کہا کہ غریبوں پر رحم کریں، ان کو جانے دیں کہ اپنے لئے کوئی کام کریں،یہ تو اب دبئی نہیں جارہا، قطر جارہے ہیں، ان کو جانے دیں، دبئی والوں کو خوش کریں، لیکن ان غریبوں کی حال پر بھی رحم کریں۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کےجسٹس سیدارشد علی اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی نے کی۔رٹ کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار محمد عاکف اسکے وکیل سید بلال شاہ باچا اور وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے عدالت کوبتایا کہ وہ ورک ویزہ پر قطر جا رہا تھا ایئر پورٹ زیادہ عرصہ مقیم رہنے پر دبئی سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا، اس وجہ سے جہاز سے آپ لوڈ کیا جبکہ جنوری میں میرا ویزہ ایکسپائر ہورہا ہے، کمپنی والے بار بار کال کررہے ہیں جانے کی اجازت دی جائے، جسٹس ارشد علی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اس کو کیوں جانے سے روکا ہے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ قانون کے مطابق پانچ سال تک یہ باہر نہیں جاسکتے، دبئی میں مقرر وقت سے زیادہ ٹائم گزارنے کی وجہ سے اس کو روکا گیا ہے جس پر جسٹس سید ارشدعلی نے کہا کہ غریبوں پر رحم کریں،یہ تو اب دبئی نہیں جارہا، قطر جارہے ہیں، ان کو جانے دیں، دبئی والوں کو خوش کریں، لیکن ان غریبوں پر بھی رحم کریں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ فاضل بنچ جو ڈائریکشن د یگاہم اس پر عمل کریں گے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو باہر جانے کی اجازت دے دی۔
پشاور سے مزید