• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسلا کے علاقے میں مچھلی کا شکار کرنے والے 4 افراد برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

راولپنڈی، ٹیکسلا (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں مچھلی کاشکار کرنے کے لئے آنے والے 4افراد برساتی نالہ میں ڈوب کر جان کی بازی ہارگئے۔ڈوبنے والوں میں ماموں بھانجا اور دوحقیقی بھائی شامل ہیں ۔ایس ایچ اوٹیکسلا چودھری ذوالفقار نےبتایاکہ کچا سٹاپ راولپنڈی کے قریب رہائش پذیر 55سالہ عبدالخالق اس بھانجا40 سالہ امجد خان اور اس کی برادری کے دونوعمر بھائی15سالہ اظہار خان اور 12 سالہ وقاص خان اور ایک اور شخص لوڈر رکشے پر منگل کی صبح دس بجے کے قریب ٹیکسلامیں واقع واپڈاٹاؤن کے نزدیک ڈھوک جھنڈو کے برساتی نالہ میں مچھلی کاشکار کرنے کے لئے آئے جہاں وہ جال نالے میں پھینک کر مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ اس دوران بارہ سالہ وقاص پانی میں جاگراجسے بچانے کے لئے اس کابھائی اظہار بھی اس کے پیچھے پانی میں اترا اور وہ بھی ڈوب گیا،بعدازاں دونوں لڑکوں کوبچانے کے لئے عبدالخالق اور امجد خان بھی نالے میں اترے جو دونوں بھی ڈوب گئے ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد نے اپنی مددآپ کے تحت ان کی لاشیں نالے سے باہرنکالیں۔جاں بحق افراد کاتعلق ضلع باجوڑ ایجنسی سے ہے ۔
اسلام آباد سے مزید