• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو فیس بک لائیو کچہری کل ہوگی

پشاور (جنگ نیوز )وزارت توانائی اور چیف ایگزیکٹوآفیسر پیسکوانجینئر اختر حمید خان کی ہدا یت پر چیف آپریشن آفیسر پیسکوانجینئر گل نبی سید13 جون بروزجمعہ صبح09:00 بجے سے 11:00 بجے تک فیس بک پر لائیو کچہری کا انعقاد کریں گے۔ای کچہری کے دوران پیسکو ریجن بشمول پشاور، خیبر، صوابی، مردان، سوات، ڈی آئی خان اور بنوںسرکلز کے صارفین بجلی سے متعلقہ مسائل / شکایات کا اندراج کمینٹ سیکشن میں کرا سکتے ہیں اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے پیسکو انتظامیہ موقع پر احکامات جاری کرے گی۔ ای کچہری کے دوران اپنا مکمل نام، پتہ، رابطہ نمبر اور بجلی کے بل کا حوالہ نمبر لازمی بتائیں۔
پشاور سے مزید