• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اسدعثمانی جیسے لوگوں کولگام ڈالے، علی حید گیلانی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اسد عثمانی کی سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی پر بےجا تنقید کو غیر حقیقی اور بغض پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اسد عثمانی جیسے لوگوں کو لگام ڈالیں ، علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ صحت کے شعبہ میں پی پی پی حکومت کے انقلابی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس کے پاس بھٹو کا نواسہ اور بی بی کا بیٹا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو کی ڈپلومیسی سے ہماری سفارتکاری ایکٹو ہوئی ہے ۔ وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں چودھری سجاد نذیر کیساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل میڈیا اور غیر جانبدار رائے عامہ نے بھارت اور پاکستان کی سفارتکاری میں واضح فرق بلاول بھٹو کو قرار دیا ہے ۔ بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ نواز شریف کسی کو جنگ کے دوران پاکستان کا دفاع کرتے نظر نہیں آئے۔
لاہور سے مزید