• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوئوں نے 7 شہریوں سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لئے

لاہور(کرائم رپورٹر) فیصل ٹاؤن میں ڈاکوئوں نے صابر علی سے 1 لاکھ 25 ہزار اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں عثمان سے1لاکھ 25ہزار اور موبائل فون ،ملت پارک میں شہزاد سے 1لاکھ 20ہزار اور موبائل فون ،فیصل ٹاون سے امجد اور فیملی سے 4 لاکھ 70 ہزار اور موبائل فون، یکی گیٹ میں جاوید سے 1لاکھ 10ہزار اور موبائل فون ،لیاقت آباد میں خالد سے1 لاکھ اور موبائل فون ،شاہدرہ ٹاون میں عمار سے 80 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.شمالی چھاونی اور کوٹ لکھپت سے گاڑیاں جبکہ ماڈل ٹاون، اسلام پورہ اور فیصل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔
لاہور سے مزید