• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرافیہ کا بجٹ، محب وطن قیادت کی ضرورت، پوسٹ بجٹ سیمینار

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام منصورہ میں پوسٹ بجٹ سیمینار ہوا، امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے صدارت کی ،قائمقام صدر لاہور چیمبرآف کامرس خالد عثمان، ڈاکٹر بابر رشید،عبد الرشید مرزا، ڈاکٹر شاہدہ وزارت،شہزادہارون، پروفیسر محمد اکرم نے خطاب کیا ، ذکر اللہ مجاہد، چوہدری شوکت، عبد العزیز عابد،محمد فاروق چوہان،محمد عمران الحق و دیگر بھی موجود تھے۔ مقررین نے کہاکہ اشرافیہ کا بجٹ ہے، عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ، ملک کو ایماندار، محب وطن قیادت کی ضرورت ہے ۔ محمد جاوید قصوری نے کہاکہ اہم شعبوں کے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگایا گیا ہے۔خالد عثمان نے کہا کہ بجٹ میں کاروبار بڑھانے کے لئے کوئی پالیسی نہیں دی گی،۔ڈاکٹر شاہد ہ وزارت نے کہا کہ دنیا تقسیم ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر بابر رشید نے کہا کہ مجموعی طور پر بجٹ کا عوام دوست ہونا نظر نہیں آتا۔