• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ آئی ایم ایف کے اشاروں پربنا اور اسی کیلئے ہے،مولانا امجد خان

لاہور (نمائندہ خصوصی)موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کے اشاروں پر اور اسی کے لئے ہے ، غریب کو کو ئی بھلائی نہیں ملے گی۔حکومت وعدوں کے مطابق عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد امجد خان ، حاجی محمد قیوم کے عشائیہ میں گفتگو کررہے تھے ،اس موقع پر مولانا شمس الحق ،حافظ ریاض ،چوھدری جعفر ،حافظ عبد الصم اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان مسلط ہے لیکن حکومت نے عوام پر مزید قرضوں کا بوجھ مسلط کر دیا ہے ۔
لاہور سے مزید