• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں مقامی چینل کامیک اپ مین ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق 44سالہ ہارون چکلہ پل کے قریب ٹریفک حادثہ میں دوروزقبل زخمی ہونابتایاگیا۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی۔آئی جے پی روڈ پرکچا سٹاپ کے قریب تیز رفتار بس نے راہ گیر کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش پمزہسپتال منتقل کردی گئی۔ادھر لہترارروڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور دوسراشدید زخمی ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید