اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھاریجو نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے چھ اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹر یز کو گریڈ سولہ سے سترہ میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔ ترقی پانے والوں میں ابرار حسین، حیدر علی، حافظ فیصل نعیم ،محمد کامران، محمدحنیف اور مسز نگہت پروین شامل ہیں۔سیکشن افسر نویرا فاروق نے ان ترقیوں کا نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ۔