اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) مجلس وحدت مسلمین عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ۔ موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔ مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں ۔