• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ میں آئی ایم ایف کا مسودہ پڑھ کر سنا دیا گیا‘ جماعت اسلامی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ بجٹ کے نام پر آئی ایم ایف کا دیا گیا مسودہ پڑھ کر سنا دیا گیا ۔ غر یب، متوسط اور کاروباری طبقے پر 280ارب سے زائد کے ٹیکسوں کا پہاڑ لاد دیا گیا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ‘ سپیکر اور چیئرمین سینٹ کی تنخواہیں 6سو فیصد تک بڑھا دی گئیں جبکہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم لیوی 100روپے سے تجاوز جبکہ 14ہزار ارب سے زائد کے ٹیکس ہدف سے معیشت مزید کمزور ہو گی۔ 65ہزار ارب سے زائد کا خسارے کا بجٹ اعدادو شمار کے ہیر پھیر کے سوا کچھ نہیں۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ بجلی کی بنیادی قیمت کو کم اور 13 قسم کے ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر معیشت کی ترقی ممکن نہیں اسلئے آئی پی پیز کے ساتھ ختم کئے گئے معاہدوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے بجلی قیمتیں کم کی جائیں۔
اسلام آباد سے مزید