کوئٹہ (پ ر ) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ جمعرات کو بھی جاری رہا شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اشتہارات کو مکمل طور پر BPPRA پر منتقل کرنے سے ہزاروں افراد کے متاثر ہونے کا اندیشہ موجود ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کو بھی خدشات سے آگاہ کرنے کیلئے ملاقات کیلئے خطوط لکھ چکے ہیںکیونکہ پہلے ہی بلوچستان کے حقیقی اخبارات اور جرائد شدید مالی بحرانوں کا شکار ہیں حکومت کو ان حالات میں اخباری صنعت کی سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے۔