• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعروں اور ادیبوں کا معاشرے کی اصلاح میں کلیدی کردار ہے، نسیم الرحمٰن ملا خیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ادب زار جہاں اور محکمہ آثار قدیمہ کے زیرِاہتمام پشتو اکیڈمی کوئٹہ میں کل بلوچستان بین اللسانی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز شعرا، ادبا، ادبی تنظیموں اور ثقافتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔مشاعرے کی صدارت ادب زار جہاں کے سرپرست زاہد آفاق ،معروف شاعرہ جہاں آرا تبسم ،ڈاکٹر عرفان بیگ، چیرمین پشتو اکیڈمی رحمت اللہ نیازی،پروفیسرطاہرہ احساس جتک،شکور زاہد بلوچ نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی مشیر نسیم الرحمان ملاخیل تھے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ابو الحسن میری،نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اسحاق بلوچ،سرور سودائی،خورشید افروز،اے ڈی بلوچ و دیگر بھی موجودتھے صوبائی مشیر نسیم الرحمن ملاخیل نے کہا کہ ادبی حلقوں کی جانب سے اس نوعیت کے مشاعروں کا انعقاد معاشرتی ہم آہنگی، زبانوں کے فروغ اور قومی یکجہتی کی بہترین کاوش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شعراء و ادباء نے ہمیشہ معاشرے کی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔مشاعرے میں ڈاکٹر امبرین مینگل ،آرزو زیارت وال ،زاہد دشتی،عادل اچکزئی،فائزہ سکندر،سلام الفت ،بقاء محمد بقاء فہمیدہ گل، شازیہ لانگو،جہانگیر کاوش،کامران قمرو دیگر نے شرکت کی۔
کوئٹہ سے مزید