• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی باروزئی سے موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کے تین کارندے گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کیچی بیگ پولیس نے کلی باروزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں موٹر سائیکلیں چھننے والے گروہ کے تین کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق پو د کلی چوک سے تین مسلح افراد نے ایک شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے طلاع ملنے پر تمام تھانوں کے ایس مایچ اوز نےشہر بھر کی ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع اسی دوران ایس ایچ او کیچی بیگ دیگر عملے کے ہمراہ چیکنگ کر رہا تھا کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا موٹرسائیکل سوار پولیس پر فائرنگ کر تے ہوئے کلی باروزئی میں فرار ہو گئے پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تینو ں زخمی ہو گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر کے چھینی گئی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی ۔
کوئٹہ سے مزید