کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اربعین کے موقع پر عراق جانے والے زائرین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، یہ اقدام حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران اور عراق کے لیے زمینی سفر پر پابندی کے بعد کیا گیا ہے،خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست تک روانہ ہوں گی، جبکہ واپسی کی پروازیں 18 اگست سے 23 اگست کے درمیان ہوں گی۔ پی آئی اے نے زائرین کے لیے کرایہ 675 ڈالر مقرر کیا ہے اور طلب میں اضافے کی صورت میں مزید پروازیں چلانے پر غور کیا جا ئےگا۔