کوئٹہ (پ ر)نیب بلوچستان کی جانب سےشکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد بمقام دفتر نیب (بلوچستان)واقع شاہراہ گلستان روڈ ، کوئٹہ کینٹ صوبہ بلوچستان میں بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں۔ اس ماہ کھلی کچہری کا انعقاد مورخہ 31جولائی بوقت صبح گیارہ تاایک بجےدو پہرکو نیب (بلوچستان) کے دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ میں کیا جائے گا ۔درخواست دہندگان تحریری شکایات میں اپنا نام بمعہ ولدیت ، قومی شناختی کارڈ کی کاپی ، مکمل پتہ ، نشان انگوٹھا اور رابطہ نمبر موبائل / گھر / ای میل وغیرہ ضرور فراہم کریں ۔