• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں منظم ٹریفک نظام کیلئے مربوط حکمت عملی ترتیب دی جائے، کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ شہر میں منظم ٹریفک نظام کے قیام کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کو یقینی بنائیں یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے حل کے حوالے سےمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ محمدعلی درانی، چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن عطااللہ، ایس پی سٹی سرکل محترمہ شبانہ سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں اور ان کے حل کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں خاص طور پر ٹریفک سگنلز کی بحالی، سڑکوں پر غیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈز کے خاتمے، پرائیویٹ اسکولوں کی چھٹی کے اوقات میں ٹریفک فلو کو برقرار رکھنے کے اقدامات، اور نجی اسپتالوں کے اطراف پارکنگ کے مسائل پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ٹریفک پولیس میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ٹریفک انجینئرنگ بیورو کو ہدایت کی گئی کہ شہر کے تمام پرانے سگنلز کی مرمت اور فعال کرنیکے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ پرائیویٹ سکولز اور کالجوں کے عہدے داروں سے اجلاس کرکے پرئیوائٹ بسیں چلانے کی ہدایت کریں۔اس کے علاوہ شہر کی تمام سڑکوں پر موٹر سائیکل اسٹینڈز کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔ان اقدامات کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر ،رش کے اوقات میں لوگوں کے مشکلات میں کمی واقع لانا ہے۔کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی بہتری کے لیے مختصر اور طویل المدتی منصوبے مرتب کیے جائیں گے، اور عوامی تعاون حاصل کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید